نیویارک: اگر آپ اپنے پیٹ کی چربی کم کرنا چاہتے ہیں تو اس نسخے پر عمل کریں ، یقینا آپ اس پریشانی سے نجات پائیں گے۔
اگر آپ پیٹ کی چربی سے پریشان ہیں تو ذیل میں بتایاگیا مشروب ہر روز صبح8بجے پینے سے آپ کا وزن کم ہونے کے ساتھ پیٹ کی اضافی چربی کم ہوجائے گی۔اس مشروب سے آپ کی صحت بھی ٹھیک رہے گی، بلڈ پریشر کنٹرول میں رہے گا، ذیابیطس سے بچت ہوگی اور ساتھ ہی کینسر سے بھی محفوظ رہیں گے۔
اجزا
100گرام خشک آلو بخارا،ایک لیٹر پانی
بنانے کا طریقہ
ایک لیٹر پانی میں آلو بخارے ڈال کر کسی برتن میں اس طرح رکھ دیں کہ ہوا کا گزر نہ ہو۔اب اس برتن کو فریج میں ایک ہفتہ پڑا رہنے دیں، اب اسے فریج میں سے نکالیں اور اسے اچھی طرح بلینڈ کریں۔ روزانہ اس مشروب کا ایک کپ صبح8بجے پئیں، کچھ ہی دن میں آپ اپنے جسم میں واضح فرق دیکھیں گے۔