پیانگ یانگ:شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی طرف سے نئی پابندیوں کے بعد شمالی کوریا نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ امریکہ کو اس کی قیمت چکانی ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی شمالی کوریا پر نئی پابندیوں کے حوالے سے شما لی کوریا کی طرف سے نیا بیان سامنے آیا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے نئی پابندیوں کے بعد امریکہ کو متنبہ کیا ہے کہ وہ جوابی کارروائی کرے گا اور امریکہ کو اس کی قیمت چکانی ہو گی۔
چین شمالی کوریا کا واحد اتحادی ملک ہے، تاہم اس نے بھی اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ ماضی میں وہ شمالی کوریا کو ویٹو کے ذریعے ضرر رساں پابندیوں سے بچاتا رہا ہے۔ شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'کے سی این اے' کے مطابق یہ شمالی کوریا کے استحکام کی خلاف ورزی ہے۔ان نئی پابندیوں کی وجہ سے شمالی کوریا کی برآمدات ایک تہائی تک متاثر ہوگی۔
منیلا میں صحافیوں سے گفتگو میں شمالی کوریا کی حکومت کے ترجمان وانگ ہوک نے کہا کہ 'کوریائی جزیرہ نما میں خراب ہوتی صورتحال اور جوہری ایشوز امریکہ کی وجہ سے پیدا ہوئے۔'ان کا کہنا تھا کہ ہم اس بات پر قائم ہیں کہ ہم اپنے جوہری اور بیلسٹک پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کی میز پر نہیں آئیں گے اور جوہری پروگرام کے حوالے سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔'
اقوام متحدہ کی پابندیاں،شمالی کوریاجوابی کارروائی کرے گا
07:46 PM, 9 Aug, 2017