شہبازشریف پرریلی سے متعلق ذمےداری ڈالنا بے رحمانہ مطالبہ ہے، تہمینہ درانی

شہبازشریف پرریلی سے متعلق ذمےداری ڈالنا بے رحمانہ مطالبہ ہے، تہمینہ درانی

لاہور :نواز شریف کی ریلی اسلام آباد سے لاہور کی جانب رواں دواں ہے ۔ اس ریلی کی سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کیے ہیں ۔سابق وزیراعظم  نواز شریف کے گرد سکیورٹی کے 3 حصار قائم کیے ہیں۔ ہیلی کاپٹر سے بھی سکیورٹی کی فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔ اس ریلی کی سکیورٹی کی تمام ذمے داری وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے اوپر ہے ۔ شہباز شریف کو پارٹی ریلی کی حفاظت کی ذمہ داری دینے پر وزیراعلیٰ پنجاب  کی بیوی تہمینہ درانی نے کہا کہ  وزیراعلیٰ پنجاب کو پارٹی ریلی کی حفاظت کی ذمےداری نہیں دینی چاہیے تھی۔نواز شریف کومشورہ دیتی  کہ بھائی کوتنازع میں ڈالنےکےبجائےقوم سےخطاب کریں.انہوں نے شریف فیملی میں اختلافات کے بارے میں میڈیا پر آ نے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شریف فیملی میں کوئی تنازع نہیں ہے.میرا ماضی ثابت کرتاہے آزاد گفتگو کرتی ہوں۔شہبازشریف پرریلی سے متعلق ذمےداری ڈالنا بے رحمانہ مطالبہ ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں