55برس بعد بھی انڈیا بہت بھولا، سبق نہیں سیکھا :چینی میڈیا

06:55 PM, 9 Aug, 2017

انڈیا اور چین کے درمیان سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بین الاقوامی خاص طور پر چین کے میڈیا نے انڈیا کے موقف پر سوال اٹھائے ہیں۔

چینی میڈیا نے انڈیا میں انگریزی اخبار دا ٹائمز آف انڈیا میں شائع ایک مضمون کا حوالہ دیا ہے جس میں بات کا دعوی کیا گیا ہے کہ ناراضگی کے باوجود چین بھارت کیساتھ جنگ نہیں چاہتا۔
اس مضمون میں کہا گیا ہے کہ ’انڈیا کے دفاعی ادارے کو یقین ہے کہ تمام اشتعال انگیز باتوں کے باوجود چین جنگ کا خطرہ مول نہیں لے گا۔ یہاں تک کہ کوئی چھوٹی موٹی فوجی کارروائی بھی نہیں کرے گا۔‘چینی اخبار گلوبل ٹائمز کی ویب سائٹ پر اس مضمون میں لکھا ہے ’ہم حیران ہیں کہ انڈین دفائی ادارے میڈیا میں دعوے کر رہی ہیں کہ چین کوئی فوجی کارروائی نہیں کرے گا۔ دلی خود بدترین حالات کے لیے تیار نہیں ہے لیکن انڈیا کے عوام کو بہترین دنوں کے لیے تیار کرنے کی کوش کر رہا ہے۔
مضمون میں یہ بھی لکھا ہے کہ جنگ کے 55 برس بعد بھی انڈیا بہت بھولا ہے۔ نصف صدی گزرنے کے بعد بھی ان لوگوں نے سبق نہیں سیکھا ہے۔

مزیدخبریں