لندن: برطانیہ کے وزیر مملکت برائے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ السٹر برٹ نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت ایران کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کی خواہاں ہے۔
انہوں نے ایران اور یورپی ممالک کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے پر عمل درآمد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایران بھی اس معاہدے پرعمل درآمد کررہا ہے۔
انہوں نے ایرانی صدر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دورہ ایران کے موقع پر ایرانی حکام سے دوطرفہ امور پربات چیت ہوئی۔