سعودی عرب کے نائب وزیردفاع محمد بن عبداللہ کی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات

05:47 PM, 9 Aug, 2017

راولپنڈی: سعودی عرب کے نائب وزیردفاع محمد بن عبداللہ کی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور ،خطے کی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کیساتھ اسٹریٹجک تعلقات کوبہت اہمیت دیتاہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان حرمین شریفین کی حفاظت یقینی بنانےکیلیے پرعزم ہے  .سعودی عرب کے نائب وزیردفاع نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ  دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ۔سعودی نائب وزیردفاع نے پاکستان کو ہرمعاملے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزیدخبریں