نائن الیون حملہ: 16 سال بعد ہلاک ہونے والے ایک اور شخص کی شناخت ہوگئی

05:08 PM, 9 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

نیو یارک: ایک ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ 11 ستمبر سنہ 2001 میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں سے ایک اور شخص کی شناخت کر لی گئی ہے۔

اس حملے میں ہلاک ہونے والے 2753 افراد میں سے یہ 1641ویں شخص ہیں جن کی شناخت ہو پائی ہے۔

ان کی شناخت نئی ڈی این اے ٹیکنالوجی کے ذریعے کی گئی ہے۔

 ان کی شناخت کے حوالے سے اعلان سے قبل آخری بار اس حملے میں ہلاک ہونے والے کسی شخص کی شناخت 2سال قبل ہوئی تھی۔

حملے میں ہلاک ہونے والوں میں سے آخری بار مارچ 2015 میں کسی شخص کی شناخت ہوئی تھی۔

ان کی شناخت چیف میڈیکل ایگزیمینر کے نیو یارک سٹی آفس نے کی ہے جو 2001 کے بعد سے ملنے والے ڈی این اے کا دوبارہ سے تجزیہ کر رہے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں سے 1112 افراد کی حملے کے 16 سال بعد بھی اب تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

یاد رہے کہ 11 ستمبر 2001 کو دو طیارے نیو یارک سٹی میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے ٹکرائے تھے جبکہ ایک طیارہ ورجنیا میں پینٹاگون پر اور ایک اور طیارہ پینسلوینیا میں گرا جس کے نتیجے میں تقریباً3 ہزار افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔

مزیدخبریں