مظفرآباد: سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی نااہلی کے بعد اسلام آباد سے لاہور روانگی اور جی ٹی روڈ پر عوامی طاقت کے مظاہرے میں آزادکشمیر کے تمام اضلاع سے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ہر ضلع سے جلوس اور ریلیاں ڈی چوک اسلام آباد پہنچ کر مرکزی ریلی میں شامل ہوئیں۔
وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی خصوصی ہدایت پر ہر حلقہ کے ممبر اسمبلی کی قیادت میں کارکن اسلام آباد پہنچے ۔دارالحکومت کے حلقہ چھ سے ممبر اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی کی قیادت میں کارکنوں کی بڑی تعداد ریلی کی صورت میں اسلام آباد پہنچے اور مرکزی ریلی کا حصہ بنے ۔سابق ممبر کشمیر کونسل انجینئر رفاقت حسین عوان ،سعید ظفر ،طارق مجید ،عباسی ،ناصر عباسی ،نثار افسر عباسی ،راجہ اختر خان ،ملک شوکت ،مسرور احمد تنولی ،احمد نواز تنولی ایڈووکیٹ اور دیگر رہنما بھی شامل تھے ۔اسی طرح دارالحکومت کے دیگر حلقہ جات سے بھی کارکنان بڑی تعدا دمیں اسلام آباد پہنچے ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں