نجم سیٹھی آئندہ 3 برس کیلئے پی سی بی کے نئے چیئرمین منتخب

02:46 PM, 9 Aug, 2017

لاہور: نجم سیٹھی آئندہ 3 برس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین منتخب ہو گئے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پی سی بی کی گورننگ باڈی کا اجلاس آج منعقد ہوا جس میں تمام اراکین نے شرکت کی۔

گورننگ باڈی میں موجود ریجنز کے 3، ڈپارٹمنٹس کے 4 اور پیٹرن اِن چیف کے دونوں ممبران نے بورڈ کے نئے چیئرمین کے لیے نجم سیٹھی کا انتخاب کیا۔ ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی کو گورننگ بورڈ کے ممبران نے متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کیا۔

یاد رہے سابق چیئرمین شہریار خان کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد نجم سیٹھی کو پی سی بی کے نئے چیئرمین کے لیے فیوریٹ امیدوار قرار دیا جا رہا تھا۔ نجم سیٹھی اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اس کے علاوہ پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین کا عہدہ بھی ان کے پاس ہے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں