ممبئی: مشہور بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی ا پنی آنے والی فلم کو لے کر بہت پر امید نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے بات کر تے ہوئے کہا کہ باکس آفس پر اپنی فلموں کی کامیابی یا ناکامی کے بارے میں کبھی بھی پریشان نہیں ہوا کیونکہ میں محنت پر یقین رکھتا ہوں۔
انہوں نے کہا مجھے اپنی فلم" بادشاہو "سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اور اس فلم کا حصہ بننے پر میں بے حد پرجوش ہوں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت فلم انڈسٹری میں فلمیں اپنا نام بنانے میں ناکام ہو رہی ہیں لیکن ان کو امید ہے کہ اس فلم کے ذریعے وہ باکس آفس پر اپنا لوہا منوانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔