ریاض: سعودی عرب کی خاتون ڈاکٹر نے کھجوروں سے کینسر کا علاج دریافت کر لیا ۔ مدینہ منورہ کی طیبہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف سائنس کی استاد ڈاکٹر نجلا سعدالرداوی نے کھجوروں سے کینسر کا علاج دریافت کیا ہے۔
ڈاکٹر نجلاء کو کنگ عبدالعزیز سٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف سے پروانہ ایجاد دیا گیا ہے تاہم ڈاکٹر نجلاء کا کہنا ہے کہ انہوں نے کھجوروں کے ذریعے کینسر کا جو علاج تیار کیا ہے وہ فطری علاج ہے اور اس کے منفی اثرات نہیں بلکہ یہ نہایت موثر سستا اور محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسے ” ماحول دوست“ علاج کہا جا سکتا ہے کیونکہ یہ بہت مفید اور سستا ہے اور اس سے کینسر کے مرض میں مبتلا لوگوں کو بہت فائدہ حاصل ہو گا ۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر نجلاء اس سے پہلے 2016 میں بھی اپنی ایک اور ایجاد پر کنگ عبدالعزیز سٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی سے پروانہ ایجاد حاصل کر چکی ہیں اور ان کے مضامین سائنسی مجلات میں بھی شائع ہوتے رہتے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں