شاہ رخ خان کا بیان سوالیہ نشان بن گیا

11:38 AM, 9 Aug, 2017

ممبئی: معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان اور انوشکا شرماکی فلم" جب ہیری میٹ سیجل" باکس آفس پر  بر ی طرح نا کام ہو گئی اور لوگوں نے اس فلم کوشدیدتنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے ۔تاہم شاہ رخ خان فلم کے ڈائریکٹر امتیاز علی کے بارے میں بیان دے کر پھنس گئے ہیں ۔ 
فلم کے ڈائریکٹرامتیازعلی اور معروف اداکار شاہ رخ خان فلم کی نا کامی کے باوجود فلم کا دفاع کر رہے ہیں۔اگرچہ ڈائریکٹرامتیازعلی نے بھارتی میڈیا سے بات کر تے ہوئے کہا کہ"امتیازعلی  کی فلم کوسمجھنے کےلیے آپ کاذہین ہونا ضروری ہے۔ میں نے نہ ہی کوئی شاہکار بنانے کی کوشش کی ہے اور نہ ہی میں نے فلم تعریفیں بٹورنے کے لیے بنائی ہے بلکہ میں نے اپنے پورے دل سے ایک سادہ فلم بنانے کی کوشش کی ہے۔"

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ایکڈائریکٹر ہونے کے ناطے میں مختلف اقسام کی فلمیں بنانا پسند کرتا ہوں اور اس فلم کے ذریعے میں نے زیادہ سے زیا دہ لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کی ہے ۔
جبکہ شاہ رخ خان نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے پہلے کبھی امیتاز علی کی بنائی ہوئی فلمیں نہیں دیکھیں لیکن انہیں   امتیاز علی کے کام پر پورا یقین ہے اور وہ امتیاز علی کو آج کا یش چوپڑا سمجھتے ہیں۔

تاہم شاہ رخ خان کے اس بیان نے ان کے لیے مزید سوال کھڑے کر دئیے ہیں کہ امیتاز علی کی فلمیں دیکھے بغیر وہ ان کو یش چوپڑا کیسے کہہ سکتے ہیں؟۔

مزیدخبریں