لاہور :قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سابق کپتان مصباح الحق کو ’گاڈ فارد‘اور اوپننگ بیٹسمین ’احمد شہزاد‘ کو بہترین اداکار قرار دےدیا ۔ایک انٹرویو میں مکی آرتھر نے دلچسپ سوالات کے جواب میں مصباح الحق کو گاڈ فادر قرار دیااور بتایا کہ انگلینڈ میں چیمپئنز ٹرافی میں فتح سال کا بہترین موقع رہا ۔
انہوں نے ٹیم میں بہترین اداکار اور ہنسانے والے کھلاڑی کے سوال پر احمد شہزاد کا نام لیا جبکہ بابر اعظم کو ٹیم کا سب سے باصلاحیت بیٹسمین قرار دیا ۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے سابق کپتان شعیب ملک کو ٹیم کا مشہور ترین ’بھائی ‘ کے نام سے مخاطب کیا جبکہ شان مسعود کو سب سے زیادہ فٹ کھلاڑی قراردیا۔
مکی آرتھر نے چمپئن ٹرافی کے بہترین فاسٹ باﺅلر حسن علی کا نام لے کر بتایا کہ اس کھلاڑی میں مزید بہتری کے امکانات موجود ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں