دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، میجر اور 3 سپاہی شہید، آئی ایس پی آر

10:13 AM, 9 Aug, 2017

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ رات اپر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جا رہا تھا۔ اس دوران دہشت گردوں نے پاک فوج کے جوانوں کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی۔

اس اہم آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں میجر علی سلمان اور 3 سپاہی شہید ہو گئے جبکہ دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے ایک دہشتگرد نے خود کو اڑا لیا اور دوسرا خودکش بمبار فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوا۔

سیکیورٹی فورسز نے ایک دہشت گرد کو گرفتار بھی کر لیا گیا جس کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کی سربراہی کرنے والے میجر علی سلمان شہید ہوئے جن کا تعلق خفیہ ادارے سے تھا جبکہ شہید ہونے والے دیگر اہلکاروں میں حوالدار غلام نذیر، حوالدار اختر اور سپاہی عبدالکریم شامل ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں