پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا شاندار آغاز، آئی سی سی ویمن کوالیفائرز میں آئرلینڈ کو شکست

07:31 PM, 9 Apr, 2025

کولمبو : پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ویمن کوالیفائرز میں اپنا پہلا میچ آئرلینڈ کے خلاف جیت لیا۔ آئرلینڈ کی ٹیم 218 رنز کے تعاقب میں 179 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

فاسٹ بالر ڈیانا بیگ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ نشرہ سندھو نے 3 اور سعدیہ اقبال نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ڈیانا بیگ نے 4 وکٹیں اور 2 کیچز پکڑنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ 11 اپریل کو سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

پاکستانی پلیئنگ الیون میں فاطمہ ثنا (کپتان)، سدرہ نواز (وکٹ کیپر)، گل فیروزہ، منیبہ علی، سدرہ، عالیہ ریاض، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، نشرہ سندھو، ڈیانا بیگ، اور سدرہ اقبال شامل تھیں۔

مزیدخبریں