اسلام آباد: اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن (ایس ایل آئی سی) کو جعلی موت کے دعوی جات بھجوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ وزارت تجارت نے قومی اسمبلی میں جعلی اموات کے دعوی جات کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ تین برسوں کے دوران 640 جعلی موت کے کیسز موصول ہوئے۔
وزارت تجارت کے مطابق، 2022 میں اسٹیٹ لائف کو 224 جعلی موت کے کیسز موصول ہوئے، جبکہ 2023 میں یہ تعداد 210 کیسز تھی۔ اسی طرح 2024 میں 206 جعلی موت کے دعوی جات ایس ایل آئی سی کو بھجوائے گئے۔
تمام جعلی دعوی جات کو شواہد کی بنیاد پر مسترد کر دیا گیا۔ وزارت نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ان جعلی دعوی جات کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے تاکہ انشورنس فراڈ کو روکا جا سکے۔