کراچی : کے الیکٹرک نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی ہے۔ یہ درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فروری کے مہینے کے لیے جمع کرائی گئی ہے۔
کے الیکٹرک کی درخواست کے مطابق، اگر قیمتوں میں کمی منظور ہو جاتی ہے تو کراچی کے صارفین کو 6 ارب 6 کروڑ روپے سے زائد کا مالی فائدہ ہوگا۔ نیپرا 16 اپریل کو کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کرے گا تاکہ اس پر فیصلہ کیا جا سکے۔