علی ظفر کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بنانے کیلئے درخواست جمع

 علی ظفر کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بنانے کیلئے درخواست جمع

اسلام آباد : علی ظفر کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بنانے کیلئے درخواست جمع کرادی گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹر علی ظفر کو ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف بنانے کے لیے درخواست چیئرمین سینیٹ کو جمع کرائی ہے۔ تحریک انصاف کے وفد نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر عون عباس بپی  کاکہنا ہے کہ   اپوزیشن نے 19 اراکین کے دستخط کے ساتھ درخواست جمع کرائی ہے۔واضح رہے کہ آج پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین اور مسلم لیگ (ن) کے سیدال خان ناصر نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا حلف اٹھالیا ہے۔

واضح رہے کہ  چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر خان  کاکہنا تھا کہ  سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علی ظفر جبکہ پارلیمانی لیڈر عون عباس ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں