اسلام آباد :نو منتخب چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ سینیٹ اور ارکان کے وقار پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے، میرا مقصد ہے پل بناؤں اور ڈائیلاگ کراؤں۔بلا مقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے کے بعد سینیٹ سے اپنے پہلے خطاب میں یوسف رضا گیلانی بھٹو ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے آب دیدہ ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ اور ارکان کے وقار پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے،میرا مقصد ہے پل بناؤں اور ڈائیلاگ کراؤں۔سپریم کورٹ نے قائد عوام کے جوڈیشل مرڈر کا اعتراف کیا، سینیٹ اور ارکان کے وقار پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ سینیٹ وفاق کے اتحاد کا مظاہرہ کرتی ہے، ذوالفقار علی بھٹو نے پہلی بار الیکشن کرائے جو واحد صاف و شفاف الیکشن قرار پائے۔بھٹو نے اتفاقِ رائے قائم کیا اور آئین مرتب کیا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ملک میں بہت بحران ہے، سب سے زیادہ بڑا بحران نفرت اور تقسیم پیدا کرنا ہے۔
نو منتخب چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نفرت کی سیاست کو مسترد کیا اور مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا۔
سینیٹ اور ارکان کے وقار پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے،میرا مقصد ہے پل بناؤں اور ڈائیلاگ کراؤں: یوسف رضا گیلانی
03:50 PM, 9 Apr, 2024