لاہور:کیویز کے خلاف سیریز میں پاکستانی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی20 میچز کیلئے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔
سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ ناموں میں کپتان بابراعظم کے علاوہ ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، افتخار احمد، عماد وسیم، عباس آفریدی، محمد رضوان، محمد عامر، محمد عرفان نیازی، محمد رضوان، محمد عامر، صائم ایوب، نسیم شاہ، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، اسامہ میر، عثمان خان اور زمان خان شامل ہیں۔
ریزو کھلاڑیوں میں نوجوان حسیب اللہ خان، محمد علی، وسیم جونیئر، سلمان آغا اور صاحبزادہ فرحان سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ریٹائرمنٹ واپس لینے والے محمد عامر کی 4 سال بعد قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ آل راؤنڈر عماد وسیم بھی کیویز کیخلاف ایکشن میں دیکھائی دیں، اسی طرح یو اے ای کو چھوڑ کر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرنے والے عثمان خان نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں قومی سکواڈ کا حصہ ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔ یہ سیریز پاکستان کرکٹ ٹیم کی امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہے۔اس سیریز کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ اور آئرلینڈ کے دورے میں بھی ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
کیویز کیخلاف ٹی ٹوینٹی سیریز: عامر، عماد کی واپسی، عثمان خان بھی سکواڈ کا حصہ
03:43 PM, 9 Apr, 2024