یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ ،سیدال ناصر خان نے ڈپٹی چیئرمین کا حلف اٹھا لیا

01:14 PM, 9 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ اور ن لیگ کے سیدال ناصر خان نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا حلف اٹھا لیا۔ 

چیئرمین سینیٹ نے حلف اٹھاتے ہی سیدال ناصر خان کے بلامقابلہ  ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونےکا اعلان کیا اور کہا کہ ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کیلئے صرف ایک امیدوار سیدال ناصر خان نے کاغزات جمع کرائے۔

بعد ازاں چیئرمین سینیٹ نے ن لیگ کے امیدوار سیدال ناصر خان سے  ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا حلف لیا۔ 

حلف لیتے ہی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ سے خطاب کیا اور کہا کہ میں اپنی سیاست اور قیادت سے وفادار ہوں،  سب کی توقعات پر پورا اتروں گا ۔میں جب وزیر اعظم بنا تو اس وقت عالمی  کساد بازار تھی۔ سینیٹ اور ارکان کی امیدوں پر پورا اتروں گا۔ 

بھٹو کے جوڈیشل مرڈر سے متعلق ذکر کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانے کی آواز بھر آ ئی اور آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ سپریم کورٹ نے ذوالفقار علی بھٹو کے جوڈیشل قتل کا اقرار کیا. 

سینیٹ کا اجلاس پریزانیڈنگ افسر کی صدارت میں دوبارہ شروع کیا گیا۔ پریزائیڈنگ افسر  اسحاق ڈار نے اعلان کیا کہ چیئرمین کی عہدے کے لئے صرف ایک امیدوار یوسف رضا گیلانی نے کاغزات نامزدگی جمع کرائے ۔


ریٹرنگ افسر  نے اعلان کیا کہ یوسف رضا گیلانی بلا مقابلہ چیئرمین سینٹ منتخب ہو گئے۔ بعد ازاں  پریزائیڈنگ افسر اسحاق ڈارنے  یوسف رضا گیلانی سے حلف لیا۔

مزیدخبریں