لاہور: بیساکھی میلہ پر بھارت سمیت دُنیا بھر سے سِکھ یاتریوں کی آمد 13 اپریل سے شروع ہو گی۔
تین ہزار کے قریب سکھ یاتری واہگا بارڈر سے حسن ابدال کے لیے روانہ ہوں گے۔ اس موقعے پر پاکستان ریلوے کی جانب سے تین ٹرینز چلائی جائیں گی
سیکیورٹی کو سخت کرنے کی بھی اقدامات جاری کر دئیے گۓ۔
ریلوے اسٹیشن واہگہ پر سکھ یاتریان کے لیے محکمہ اوقاف کی طرف سے کھانے پینے کا انتظام کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی کو سخت کرنے کی بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔
ریلوے اسٹیشن واہگہ سے بذریعہ ٹرین سرو اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے حسن ابدال،ننکانہ صاحب،نارووال،ایمن آباد اور بادامی باغ تک جائینگے۔
15 اپریل کو سکھ یاتری حسن ابدال سے واپس بائی روڈ واہگہ سے انڈیا کے لیے روانہ ہو جائینگے۔