سینیٹ انتخابات: یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین، سیدال  خان ناصر ڈپٹی چیئرمین منتخب

11:30 AM, 9 Apr, 2024

اسلام آباد:پی پی پی لیڈر یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ جبکہ ن لیگ کے سیدال  خان ناصر ڈپٹی چیئرمین منتخب  ہو گئےہیں۔

نومنتخب اراکین سینیٹ کی حلف برداری کے لیے سینیٹ کے اجلاس میں اسحاق ڈار نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔

2 منتخب سینیٹرز فیصل واوڈا اور مولانا عبدالواسع نے اپنے عہدے کا حلف نہیں اٹھایا۔

سنی اتحاد کونسل نے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا،  اس طرح صرف ایک امیدوار یوسف رضا گیلانی کے میدان میں ہونے کیوجہ سے  وہ بلا مقابلہ چیئرمین سینیٹ  منتخب ہو گئے۔

پی ٹی آئی کے بیرسٹر علی طفر نے سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا اجلاس غیر آئینی ہے، خیبر پختونخوا کے سینیٹرز کے بغیر یہ ایک نامکمل سینیٹ ہے، سینیٹ ایک ہاؤس آف فیڈریشن ہے، اس میں ہر صوبے کو نمائندگی کی اجازت ہے، کسی ایک صوبے کی نمائندگی کے بغیر چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا الیکشن نہیں ہوسکتا، آرٹیکل59 کہتا ہے کہ سینیٹ میں 96 ممبران ہونے چاہیے اور ہر صوبے سے 26 سینیٹرز ہونے چاہیے، اور آرٹیکل 60 کہتا ہے کہ آرٹیکل 59 کے مطابق جب باضابطہ سینیٹ کی تشکیل ہو جاتی ہے تب ہی چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا الیکشن ہوگا۔

مزیدخبریں