عمران خان پرحملہ کیس کے مدعی ایس ایچ او عامر بھدر دل کا دورہ پڑنے سے  انتقال کرگئے

06:16 PM, 9 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

وزیر آباد:  تحریک انصاف کے لانگ مارچ  کے دوران عمران خان پرحملہ کیس کے مدعی ایس ایچ او عامر بھدر دل کا دورہ پڑنے سے  انتقال کرگئے ۔

خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات طبیعت خراب ہونے پر عامر بھدر کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کو ہارٹ اٹیک ہوا اور وہ جان کی بازی ہار گئے ،  مرحوم ان دنوں ایس ایچ او صدر وزیر آباد تعینات تھے۔


خیال رہے عامر بھدر  تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے وقت ایس ایچ او سٹی تعینات تھے،  ان کا  کیس کی تفتیش میں اہم کردار  تھا ، عامر بھدر لانگ مارچ حملہ کیس کے مدعی بھی تھے اور ان پر   ایف آئی آر بروقت درج نہ کرنے کا الزام بھی تھا۔ 

مزیدخبریں