23 سالہ نوجوان نے ہڈیوں کو سب سے زیادہ بار چٹخانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

 23 سالہ نوجوان نے ہڈیوں کو سب سے زیادہ بار چٹخانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

سویڈن :  23 سالہ نوجوان نے ہڈیوں کو سب سے زیادہ بار چٹخانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سویڈن سے تعلق رکھنے والے ایک  شخص نے اپنے جسم کے 46 مختلف جوڑوں کو مسلسل چٹخا کر عالمی ریکارڈ بنالیا۔ اولے نے اپنے جسم میں لگاتار 46 مختلف جوڑوں کو چٹخایا۔ جن   میں گردن، کمر اور ٹخنوں کے جوڑ بھی شامل ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز حکام کا کہنا ہے کہ  مسٹر اولے نے اس عالمی ریکارڈ کو توڑنے کے لیے کافی تیاری کی۔ ایک مہینے تک ہر روز سب سے زیادہ موثر ترتیب کا تعین کرنے کے لیے مختلف ترتیبوں میں اپنے جوڑوں کو چٹخانے کی مشق کی ۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ  نیپال سے تعلق رکھنے والے کمل پوکھرل کے پاس تھا جنہوں نے   دسمبر 2022 میں   40 مختلف جوڑوں کو چٹخایا تھا۔

مصنف کے بارے میں