اسلام آباد : توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کو 11 اپریل کو صبح ساڑھے 8 بجے طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن کی درخواست پر توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس جلد سماعت کرنے سے متعلق درخواست پر عمران خان کو طلبی کے سمن جاری کردئیے گئے۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو 11 اپریل کو صبح ساڑھے 8 بجے طلب کرلیا۔جاری سمن میں کہا گیا کہ عدم پیشی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو مکمل ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا بھی حکم دیدیا۔نوٹس کی تعمیل نہ کرانے کی صورت متعلقہ عملہ عدالت میں حاضر ہو۔