اسلام آباد:حرمین الشریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران اب تک مسجد نبوی کے زائرین کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔
سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق حرمین الشریفین انتظامیہ کے سربراہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ محرم سے لے کر 15 رمضان تک ایک کروڑ 63 لاکھ افراد مسجد نبوی کی زیارت کرچکے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں زائرین کی خدمت اور سہولت فراہم کرنے کے لیے جامع منصوبے پر عمل کیا جارہا ہے۔ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا کہ حرمین انتظامیہ کے تمام شعبے اور ان میں کام کرنے والا عملہ زائرین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مخلصانہ محنت کر رہا ہے۔