ملک میں مہنگائی عمران خان کی چوری، بددیانتی اور کرپشن کی وجہ سے ہے: بلال اظہر کیانی 

11:28 AM, 9 Apr, 2023

اسلام آباد : وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے توانائی و معیشت بلال اظہر کیانی  نے کہا ہے کہ عمران خان 4 سال میں معیشت کو کمزور اور 2 کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر سے نیچے لے گئے۔ پی ٹی آئی والے معیشت کے بارے میں جھوٹا پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔ 

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں بلال کیانی نے کہا کہ جب عمران خان کو حکومت ملی تو مہنگائی کی شرح 3 فیصد تھی ۔ عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں دینا تھیں لیکن اس نے 60 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کیا۔ ملک میں ہر تباہی کی علامت پر عمران خان کا نام ہے۔ 

بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ آج مہنگائی عمران خان کی چوری، بددیانتی اور کرپشن کی وجہ سے ہے۔ عمران خان کی تباہی کی وجہ ان کے 4 وزرائے خزانہ تھے۔ اسد عمر کہتے تھے آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا۔ پہلے 4 ماہ انہوں نے پریزنٹیشن پر لگا دیے۔ عمران خان نے ڈیٹ کمیشن میں حفیظ شیخ کے خلاف انکوائری کھولی۔ اسی کو بعد میں وزیر خزانہ بنا دیا۔ 

بلال کیانی نے کہا کہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے پٹرولیم لیوی بڑھانے کا معاہدہ کیا جب انہیں لگا کہ کرسی جا رہی ہے تو آئی ایم ایف کے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ 

مزیدخبریں