پی ڈی ایم حکومت چند ہفتے میں ختم ہوجائے گی: فواد چودھری 

پی ڈی ایم حکومت چند ہفتے میں ختم ہوجائے گی: فواد چودھری 

لاہور : پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی حکومت چند ہفتے میں ختم ہو جائے گی اور اقتدار جلد عوام کے پاس ہوگا۔ 

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کی بدترین فاشسٹ جنتا کا ایک سال،لمبی سیاہ رات جو آج سے ایک سال پہلے پاکستان کی روشنیوں کوختم کرنے کیلئے آئی ابھی تک مسلط ہے ۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عوام کی لازوال جدوجہد اس رات کے خلاف روشنی کا استعارہ ہے، انشاءللہ چند ہی ہفتے میں اس سیاہ رات کا خاتمہ ہو گا اور اقتدار عوام کو منتقل ہو گا۔

مصنف کے بارے میں