علی امین گنڈا پور ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے

10:09 AM, 9 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ نے ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کردیا۔علی امین گنڈاپور کو کل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں میں پیش کیا جائے گا۔

علی امین گنڈا پور کو رات گئے ڈی آئی خان سے  اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن میں منتقل کیا گیا تھا۔ اسلام آباد پولیس کی طرف سے ملز م کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے۔ علی امین گنڈا پور کے وکیل بابراعوان نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی ہے۔ 

 تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور نے دھمکی آمیز آڈیو جاری کی تھی جس پر ان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔انہوں نے آڈیو میں کہا تھا کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ہم اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے۔

مزیدخبریں