اسلام آباد : ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرم رہے گا ۔اس دوران میدانی اور ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنےکابھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کےبیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گاتاہم پاراچنار، دیر، باجوڑ اوروزیرستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم جبکہ دن کے اوقات میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہےکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔گزشتہ24 گھنٹے میں ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق مٹھی اور چھور میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ہے۔