اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا ملک دشمنوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دونگا ،تنہا ہوں لیکن ہار نہیں مانوں گا,کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا ،اپوزیشن چاہتی ہے کہ مراسلہ اہم شخصیات کو نہ دکھایا جائے ،اپنے حلف اور پاکستان کیساتھ غداری نہیں کرونگا ۔
تفصیلات کے مطابق ویز راعظم عمران خان نے صحافیوں سے ملاقات میں کہا اپوزیشن کی پوری کوشش ہے کہ میں یہ مراسلہ اہم شخصیات کو نہ دکھائوں ،انہوں نے کہا اپنے حلف اور آئین کی پاسداری کرتا رہونگا اپوزشین زیادہ سے زیادہ مجھے جیل میں ڈال سکتی ہے ،لیکن میں اپنا کام آئین اور قانون کے مطابق کرتا رہوں گا ۔
ذرائع کا بھی یہ ہی کہنا ہے وزیر اعظم عمران خان استعفا نہیں دیں گے، ذرائع نے اس حوالےس کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان استفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے،وزیر اعظم کا کہنا ہے وہ قوم کیلئے آخری بال تک لڑتے رہینگے ۔
دوسری طرف متحدہ اپوزیشن نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم نہیں رہے، آئینی، قانونی، اخلاقی سب اختیار کھو چکے ہیں۔
متحدہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان کا کوئی بھی اقدام قانون قبول کرے گا نہ اپوزیشن اور نہ ہی عوام۔ جب عمران خان وزیراعظم نہیں رہے تو ریاستی یا حکومتی اختیار سے بھی محروم ہوچکے ہیں۔
اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ان کے کسی بھی فیصلے، اقدام اور حکم کی کوئی بھی آئینی یا قانونی حیثیت نہیں ہوگی۔
متحدہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ہر غیرآئینی قدم پر عمران خان کو نتائج بھگتنا پڑیں گے، عمران خان کے ہر غیرآئینی اقدام کی پوری قوم مدافعت بھی کرے گی اور مزاحمت بھی۔