اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے عسکری ڈیپارٹمنٹ میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی ،آرمی چیف کو ہٹانے سے متعلق کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوئی اورنا ہی ایسا سوچا ہے ، کسی صورت ہار نہیں مانیں گے آخری بال تک لڑینگے ۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ کسی صورت عالمی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے ،انہوں نے کہا دھمکی آمیز مراسلہ چیف جسٹس پاکستان کو بھی دکھایا جائے گا ۔
عمران خان نے کہا مراسلہ چیئرمین سینیٹ سمیت تمام سربراہوں سے شیئرکیاجائے گا،مراسلہ میں امریکی سفارتکاروں کے ساتھ پاکستان میں ملاقاتوں کی تفصیلات ہیں ۔