کابینہ کی سپیکر،چیئرمین سینیٹ اور چیف جسٹس سے دھمکی آمیزخط شئیر کرنے کی منظوری

10:04 PM, 9 Apr, 2022

اسلام آباد:وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں دھمکی آمیز خط اہم ملکی شخصیات سے شیئر کرنے کی منظوری دیدی گئی ۔

کابینہ نے سپیکر، چیرمین سینیٹ اور چیف جسٹس سے دھمکی آمیزخط شئیر کرنے کی منظوری دیدی۔

دوسری جانب اپوزیشن نے توہین عدالت کی درخواست تیار کر لی،بارہ بجے کے بعد کسی بھی وقت دائر کی جا سکتی ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے دروازے کھول دیے گئے ہیں ،چیف جسٹس اطہر من اللہ کی کورٹ روم نمبر ون بھی کھولنے کی ہدایت کر دی ،عدالتی عملے کو بھی فوری اسلام آباد ہائی کورٹ طلب کر لیا گیا۔

مزیدخبریں