ن لیگ کیا چاہتی ہے ؟فواد چوہدری کو خواجہ سعد رفیق نے اندر کی کہانی بتا دی 

09:35 PM, 9 Apr, 2022

اسلام آباد:قومی اسمبلی کا غیر معمولی اجلاس آج صبح دس بجے سے جاری تھا جس میں اپوزیشن کی ایک بڑی تعداد جم کر اپنی اپنی سیٹوں پر بیٹھی تھی جنہیں اس بات کی خبر تھی کہ آج ووٹنگ ہو گی اور وہ ا س تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنا لینگے ۔

ذرائع کے مطابق صبح سے جاری قومی اسمبلی کا اجلاس انتہائی طویل ہوتا گیا جس کے بعد وقفوں کے دوران ارکان اسمبلی خود کو فریش کرنے کیلئے ایک دوسرے سے بھی ملے جہاں فواد چوہدری اور خواجہ سعد رفیق کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دونوںانتہائی ٹینس ماحول میں بھی خوش گپیوں میں مصروف نظر آئے ۔

اب ان دونوں کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی ہے جس میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے متعدد ارکان مطلب خواجہ سعد رفیق اور رانا ثنا اللہ اس بات سے متفق ہیں کہ الیکشن ہونے چاہیں لیکن بات اپوزیشن قیادت پر پھنسی ہوئی ہے ۔

مزیدخبریں