اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کو کیوں چھوڑا ،منحرف ارکان کیخلاف وزیر اعظم عمران خان ان ایکشن ، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کروانے کے لیے ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرادیا۔
ریفرنس پارٹی چیئر مین عمران خان کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قصیر کو بھجوایا گیا اور ریفرنس پی ٹی ائی کے چیف ویب عامر ڈوگر نے اسپیکر کے حوالے کیا۔ 20 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس آرٹیکل 63 اے کے تحت جمع کروایا گیا۔
ریفرنس کے متن میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ’منحرف اراکین پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے، میڈیا رپورٹس کے متعلقہ اراکین نے پی ٹی آئی چھوڑ کر اپوزیشن پارٹیز میں شمولیت اختیار کر لی۔
متن میں کہا گیا کہ منحرف اراکین کو شوزکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے لیکن شوزکاز نوٹس کا خاطر جواب نہیں دیا گیا۔ یفرنس میں استدعا کی گئی کہ منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی کاروائی کا آغاز کیا جائے۔