تحریک عدم اعتماد ،ووٹنگ سے قبل چودھری شجاعت کا اہم بیان 

08:21 PM, 9 Apr, 2022

اسلام آباد:تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ سے قبل چوہدری شجاعت حسین کا اہم بیان بھی سامنے آگیا ،چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان محب وطن ہیں،عمران خان نےآئین وقانون کی پاسداری کاعلم اٹھارکھا ہے،اس تمام صورتحال میں سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہےہارس ٹریڈنگ کی سیاست ختم کرے۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا لوٹا کریسی روکنے کے بھی اقدامات کیے جائیں،روپےکےلین دین کی روش سب سےزیادہ خطرناک ہے،اس تمام صورتحال میں الیکشن کمیشن اقدامات کرے،عدالتوں کوبھی ذمہ داری لینی چاہیے۔

انہوں نے کہا عمران خان نےاپنی تقریرمیں ہارس ٹریڈنگ کا بھی ذکرکیا،عمران خان آرٹیکل 63 اےپرصحیح موقف رکھتے ہیں،ہمیں سب کو مل کر ہارس ٹریڈنگ کی سیاست کو ختم کرنا چاہیے ۔

مزیدخبریں