ووٹنگ کیوں نہیں کروائی جا رہی ؟اندر کی خبر آگئی 

08:06 PM, 9 Apr, 2022

اسلام آباد:ووٹنگ کرانے سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے این آر او کی شرط رکھ دی ،اپوزیشن رہنما کا کہنا ہے عمران خان ہم سے این آ راو مانگ رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی کا دعویٰ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ووٹنگ کرانے کیلئے اپوزیشن سے این آر او مانگ لیا ہے .

اب یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ عمران خان چاہتے ہیں آنے والی حکومت نیب کیسز نہ بنانےکی گارنٹی دے، ووٹنگ اسی صورت ہوگی جب کیسز نہ بنانےکی گارنٹی دی جائے۔

زرائع کا کہنا ہے اس وقت اسلام آباد میں یہ چہ مگوئیاں عروج پر ہیں کہ عمران خان کے کچھ لوگ این آر او مانگ رہے ہیں کچھ وزرا کی اپوزیشن رہنمائوں سے ملاقات بھی ہوئی ہے لیکن اپوزیشن کا کہنا ہے کہ وہ کسی صورت ہاتھ نہیں ملائیں گے ۔

مزیدخبریں