اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے اپنے منحرف اراکین کے خلاف سپیکرقومی اسمبلی کوریفرنس جمع کرادیا ہے۔منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر کی جانب سے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس سپیکر کے حوالے کیا گیا ہے۔
ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ بیس منحرف ارکان کے خلاف آرٹیکل تریسٹھ اے کے تحت کارروائی کی جائے اور منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔