اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا نہ میں جھکا ہوں نہ بکا ہوں ،لیکن میں کسی کو اپنے خلاف پرسنل ہونے کی بھی اجازت نہیں دے سکتا لیکن کچھ لیڈر نے تو مجھے اپنی بندوق کی نالی پررکھ لیا ،یہ شکار ی بھی ہیں ،کرکٹر بھی ہیں اور خود ہی کہتے ہیں ملک بھی ٹھیک چلا رہے ہیں ۔
آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ میں اظہار خیال کر تے ہوئے کہا اگرسب کچھ ٹھیک ہے تو رونا کس بات کا ہے،ایک دن آئے گا انہیں سمجھ آ جائے گی،انہوں نے کہا سیاسی یونیورسٹی تو پیپلزپارٹی ہے ، یہاں بہت سے سٹوڈنٹس بیٹھے ہیں،پیپلز پارٹی ایک یونیورسل یونیورسٹی ہے،حکومت میں بیٹھےبہت سے طلبا ہماری یونیورسٹی کے ہیں،امید ہے یہ طلبا بھی بہت جلد واپس آ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کسی دن آرٹیکل لکھا یا کتاب لکھی تو اس میں تمام باتیں لکھوں گا،صرف یہ چاہتا ہوں صرف ووٹ،ووٹ اور صرف ووٹ،سپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا میں عدالت نہیں جاناچاہتاکہ اسپیکر نے ووٹنگ نہیں کرائی،نہیں چاہتے کہ اسپیکر کے خلاف بھی سپریم کورٹ کے پاس جائیں،آصف زرداری نے حکومتی پارٹی کو بڑی پیشکش کرتے ہوئے کہا سوائے ایک شخص کے ، ہم ہر سیاسی قوت سے بیٹھ کر بات کرسکتے ہیں،کیونکہ مجھے پاکستان میں رہنا ہےاور تعلقات بھی رکھنے ہیں۔