سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کے اندر مداخلت قرار ،اسد عمر نے نیا پنڈو را باکس کھول دیا 

04:30 PM, 9 Apr, 2022

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا آئین میں بڑی واضح لائن کھنچی ہوئی ہےکس ادارےنےکہاں کام کرناہے،سپریم کورٹ نے جو فیصلہ کیا اسپیکر نے اسےمانا ہے،سپریم کورٹ اگراس بات کا فیصلہ کرےاجلاس کب اور کس وقت کرنا ہے توپارلیمان بند کردیں،سپریم کورٹ نے جو فیصلہ کیا وہ آئین کے اندر مداخلت ہے ۔

اسد عمر نے پارلیمنٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا عدلیہ،مقننہ اور انتظامیہ کا بہت اہم کردار ہے،حکومتیں چند ارب روپے سے بدلی جا رہی ہیں ،یہ روایات اچھی نہیں ہم سب کو مل کر جمہوریت کیلئے جدو جہد کرنی ہے ۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا اگرسپریم کورٹ کا فیصلہ مان لیں ڈپٹی اسپیکر نے اچھا فیصلہ نہیں کیا،لیکن کیا سپریم کورٹ میں اچھے فیصلے ہوتے ہیں؟کیا سپریم کورٹ کے فیصلوں کو جوڈیشل کرائم نہیں کہا گیا۔

انہوں نے کہا کیا اب  سپریم کورٹ فیصلہ کرے گی اجلاس کب اور کہاں کرنا ہے، کیا پارلیمان فیصلہ کرتی سپریم کورٹ میں کس کیس کو کب سناجائےگایہ درست فیصلہ نہیں ہوتا،آئین کے اندر جو پارلیمان کا نظام ہے اس میں سپریم کورٹ کی مداخلت بہترنہیں،سپریم کورٹ نے جو فیصلہ کیا وہ آئین کے اندر مداخلت ہے،انہوں نے کہا یہ دفاع کسی ایک شخص،سیاسی پارٹی یا حکومت کا نہیں پارلیمان کا ہوگا،پارلیمان کو آواز بلند کرنی چاہئےپارلیمان کا جو اختیار ہے کسی اور کو نہیں دےسکتے۔

مزیدخبریں