اسلام آباد: عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث تحریک انصاف سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر نہ کرسکی۔ درخواست سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر کی طرف سے دائرکی جانا تھی۔
نیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے عدالتی فیصلے پر نظرِثانی کی درخواست عدالتِ عظمیٰ میں دائر کرنا تھی لیکن وقت ختم ہوگیا۔درخواست ڈاکٹر بابر اعوان اور محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی جانا تھی۔