قومی اسمبلی اجلاس تاخیر کا شکار، کوئی ویڈیو تو کوئی پلے کارڈ بنانے میں مصروف

01:35 PM, 9 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

This browser does not support the video element.

اسلام آباد:  قومی اسمبلی میں اسد قیصر کی زیرصدارت ہونے والا   اہم ترین اجلاس دن ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کیا گیا تھا تاہم اب تک  دوبارہ شروع نہ ہو سکا ہے ، اس دوران ایوان میں کوئی ویڈیو تو کوئی پلے کارڈ بناتا نظر آیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران شہباز شریف سمیت اپوزیشن اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور شور شرابہ شروع کر دیا  اور  مطالبہ کیا  کہ اسپیکر عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ کرائیں  جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  نے اجلاس ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کیا مگر اجلاس تاحال دوبارہ شروع نہ ہو سکا۔ تاہم ایوان میں موجود  اراکین پارلیمنٹ نے وقت گزارنے کیلئے ویڈیو ، پلے کارڈ بنانے میں  لگ گیا۔

تحریک انصاف کے منحرف رکن نور عالم  نے  قومی اسمبلی ایوان سے  اپنی  ایک ویڈیو بنائی جس میں انہوں نے اپنا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’میں ان سب کو کہتا ہو ں کہ  اب   ہم  یہاں پہ آئے ہیں۔ آپ نے گھبرانا نہیں ہے ۔ ‘

دوسری جانب  پاکستان تحریک انصاف  کی رکن قومی اسمبلی عاصمہ حدید پارلیمنٹ ہاؤس میں پلے کارڈز بنا تی ہوئی نظر آئیں  جن پر ضمیر فروش اور امریکا کا جو یار ہے غدار ہے کے نعرے درج کئے گئے ۔

اس دوران ایوان میں انوکھا منظر بھی دیکھنے کو ملا جب مسلم لیگ(ن) کے رہنما سعد رفیق اپوزیشن بینچوں سے اٹھ کر فواد چوہدری کے پاس جا بیٹھے اور پی ٹی آئی رہنما شفقت محمد، فواد چوہدری اور سعد رفیق خوش گپیوں میں مصروف دکھائی دئیے۔

مزیدخبریں