شہباز، حمزہ اور جہانگیر ترین کیخلاف تحقیقات کرنیوالے ڈاکٹر رضوان نے چھٹی لے لی

01:03 PM, 9 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )کے افسر ڈاکٹر رضوان نے  چھٹی لے لی جس کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق  ایف آئی اے افسر ڈاکٹر رضوان کی چھٹی  11 اپریل سے شروع ہو گی اور اس دوران  ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے  نازیہ عنبرین ان کی جگہ ڈائریکٹرکا چارج سنبھالیں گی، جس کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے افسر ڈاکٹر رضوان مسلم لیگ (ن)  کے صدر شہباز شریف، حمزہ شہباز اور  جہانگیر ترین کے خلاف تحقیقات کررہے تھے۔

مزیدخبریں