پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

12:36 PM, 9 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: قومی ائیر لائن پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا  ،اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد بوئنگ طیارے کی ونڈاسکرین میں اچانک کریک پڑ گیا۔تاہم طیارے کو باحفاظت لینڈ کر لیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے  کے مطابق  پی آئی اے پرواز پی کے 9759 نے لاہور سے جدہ کیلئے اڑان بھری تھی کہ اچانک ونڈ اسکرین کریک ہو گئی تاہم پائلٹ نے  بروقت  کراچی کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور لینڈنگ کی اجازت طلب کی  جس کے بعد طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق طیارے میں تین سو سے زائد مسافر سوار تھے،   پرواز پی کے 9759 سے پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے آوٹر ونڈ اسکرین  ٹوٹی،  طیارے کو مرمت کیلئے ہینگر منتقل کردیا گیا۔ مسافروں کومتبادل پرواز سے دوپہر 2 بجے جدہ روانہ کیا جائےگا۔

مزیدخبریں