اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آج ووٹنگ لازمی ہے جو انحراف کرے گا وہ آئین توڑے گا اور توہین عدالت کا بھی مرتکب ہوگا۔ سپریم کورٹ کا حکم واضح ہے کہ آج ووٹنگ ہو نی ہے ۔یہ چاہتے ہیں ہنگامہ آرائی ہو لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے با ت چیت کر تے ہو ئے کہا کہ آج بھی آئین کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ہم نے پوچھا کہ کیا ہے خط میں جس کے لیے اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے؟ہمیں کہا گیا اس میں ڈیش ڈیش ڈیش ہےایک دن ہے ان کے پاس آج کا آخری دن ۔
پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ حکومت جاتی دیکھ کر یہ ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔ان کا تکبر آئین سے بڑا ہے۔آج ووٹنگ ہونی ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں ہیں ۔سپریم کورٹ کا حکم واضح ہے آج اجلاس ہورہا ہے۔اقتدار کا آخری وقت ہے تو آئین شکنی نہ کریں ۔جب سب کو باغی کہا ہے تو یہ کہہ کیا رہے ہیں بھارت کی تعریفیں کر رہے ہیں ۔
شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان کی انا پاکستان سے بالا ہے۔انصاف کی بات کرنے والوں نے انصاف کی دھجیاں اڑا دی ہے ۔پاکستان کو پوری دنیا کے ساتھ انگیج رکھنا ہے یہی پیپلز پارٹی کا موقف ہے۔ہم اقتدار میں تھے تب ہمیں بھی امریکی کالز ائی لیکن یہ پریشر برداشت کیوں نہیں کرسکتے ہیں۔ہم کسی کو پارلیمنٹ یا عوام کے ساتھ کھلواڑ نہیں ہونے دیں گے۔ہم الیکشن ترامیم چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر مملکت نے غیر قانونی آرڈر پر دستخط کیوں کیا؟ساری باتیں ہونگی قانون اور آئین کے مطابق آہستہ آہستہ سب کچھ کھلے گا۔