اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے نہ صرف اپنے ساتھ بلکہ عوام کے ساتھ بھی بہت بڑی زیادتی کی ہے۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ وزیراعظم نے کسی کی پرواہ نہیں کی، خود غرض شخص نے عوام کا خیال نہیں کیا، اب عوام کا دروازہ کھٹکھٹانے کس منہ کیساتھ جائینگے ؟ انہوں نے کہا کہ یہ ڈالر کو دوسوروپے تک پہنچانا چاہتے ہیں ۔
ریحام خان بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئیں @RehamKhan1 pic.twitter.com/2NUUPIzwVT
— Pervaiz Sandhila (@chsandhilaa) April 9, 2022
ریحام خان نے کہا کہ کچھ ہی لوگ جو بات نہیں سمجھ رہے دیگر سب سمجھ چکے ہیں کہ کوئی بھی آئیں سے بالاترنہیں خواہ وہ لاڈلہ ہی کیوں نہ ہو۔