لاہور: وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے بیرون ملک جانے کا فیصلہ ترک کر دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز گِل نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’ پی ٹی آئی اور اوورسیز فورم کی دعوت پرمجھے آج 9 اپریل کو اٹلی فرانس اور اسپین میں کنونشنز میں شرکت کرنی تھی۔‘
https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1512535600640843779?s=20&t=7K2bFbhdGe5f8RMDG5lURw
انہوں نے مزید لکھا کہ ‘ موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں اس وقت ملک سے باہر نہیں جاؤں گا۔ ہر لمحہ ان ملکی غداروں کے خلاف کپتان کا دفاع کروں گا، ہرصورت قومی غیرت کا دفاع کیا جائے گا۔‘
واضح رہے کہ چند روز قبل شہباز گل نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سےگفتگو کے دوران کہا تھا کہ وہ آنے والے دنوں میں بیرون ملک جا رہے ہیں جس کے گزشتہ روز ان کی بیرون ملک روانگی سے متعلق بھی خبر سامنے آئی تھی تاہم اب انہوں نے اپنا فیصلہ تبدیل کر لیا ہے اور مشکل وقت میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔