شہباز گِل نے بیرونِ ملک جانے کا فیصلہ واپس لے لیا

شہباز گِل نے بیرونِ ملک جانے کا فیصلہ واپس لے لیا

لاہور: وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے بیرون ملک جانے کا فیصلہ  ترک کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز گِل نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’ پی ٹی آئی اور اوورسیز فورم کی دعوت پرمجھے  آج 9 اپریل کو اٹلی فرانس اور اسپین میں کنونشنز میں شرکت کرنی تھی۔‘

https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1512535600640843779?s=20&t=7K2bFbhdGe5f8RMDG5lURw
 
انہوں نے مزید لکھا کہ ‘ موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں اس وقت ملک سے باہر نہیں جاؤں گا۔ ہر لمحہ ان ملکی غداروں کے خلاف کپتان کا دفاع کروں گا، ہرصورت قومی غیرت کا دفاع کیا جائے گا۔‘

API Response: Bad Request

واضح  رہے کہ چند روز قبل شہباز گل نے  سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سےگفتگو کے دوران کہا تھا کہ وہ آنے والے دنوں میں بیرون ملک  جا رہے ہیں جس کے گزشتہ روز ان کی بیرون ملک روانگی سے متعلق بھی خبر سامنے آئی تھی  تاہم اب انہوں نے اپنا فیصلہ تبدیل کر لیا ہے اور مشکل وقت میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں