کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے دلچسپ ویڈیو کے ذریعے اپنے مداحوں کو منفرد انداز میں جھوٹ نہ بولنے کا پیغام دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مہوش حیات نے آفیشل اکاؤنٹ پر اپنی ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکارہ نے انگریزی ڈبنگ کااستعمال کیا ہے جس میں جھوٹ سے دور رہنے اور اس عادت کو چھوڑنے کا بار بار ذکر کیا جارہا ہے۔ تاہم مہوش حیات کے انداز نے ویڈیو کو بے حد دلچسپ بنا دیا ہے اور ان کے مداح بھی ان کے انداز کو خوب پسند کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے ’سٹاپ لائنگ‘(یعنی جھوٹ بولنا چھوڑو) کے الفاظ کا استعمال کیا ہے، ویڈیو میں آواز کسی مرد کی ہے جو مسلسل انہی الفاظ کو دہرا رہا ہے جبکہ مہوش حیات نے ویڈیو میں ان الفاظ کو اپنے تاثرات دئیے ہیں اور ساتھ ہی اپنے مداحوں کو پیغام بھی دیا ہے کہ جھوٹ سے بچیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں تمغہ امتیاز پانے والی اداکارہ مہوش حیات سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور مداحوں کیلئے اپنی تصاویر اور ویڈیوز مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شئیر کرتی رہتی ہیں تاکہ اپنی مصروفیات سے آگاہ کر سکیں۔